مہر خبر رساں ایجنسی نے الجزیرہ سے نقل کیا ہے کہ ایران، سعودی عرب اور چین کے باضابطہ معاہدے اور سہ فریقی اعلامیہ جاری ہونے کے بعد وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ڈیٹرنس اور کشیدگی میں کمی کی حامل سفارت کاری خطے میں جو بائیڈن کی خارجہ پالیسی کی بنیادیں ہیں۔
مذکورہ معاہدے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ایسی کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں جو یمن میں جنگ کے خاتمے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کا باعث بنے۔ واشنگٹن ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے حوالے سے رپورٹس سے آگاہ ہے۔
آپ کا تبصرہ